Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مغربی کنارے میں سیاسی وابستگی کی بنا پر روزگار چھیننے کی پالیسی ختم کی جائے: مدہون

palestine_foundation_pakistan_dr-mohammad-madhoun-director-general-divan

دیوان ملازمین کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد مدھون نے حقوق انسانی کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ رام اللہ کی ناجائز حکومت کی جانب سے سیاسی وابستگی کی بنیاد پر ملازمین کی برطرفیاں رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

مدہون نے انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی پر حیران ہوتے ہوئے کہا کہ ایسی سنگین صورتحال میں ان اداروں کی عدم مداخلت ا ہماری عوام کے ساتھ کھلا مذاق ہے۔ رام اللہ حکومت فلسطینی شہریوں کے ساتھ گھناؤنا کھیل کھیلتے ہوئے مخالف سیاسی پارٹی سے وابستگی رکھنے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سے جبری کٹوتی کررہی ہے۔

بروز بدھ اپنے ایک اخباری بیان کے مطابق مدہون نے انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ مغربی کنارے میں شہریوں کو ملازمت سےمحروم کرنے کی پالیسی کے خلاف اپنا موثر کردار ادا کریں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو کچھ کیا جا رہا ہے وہ دنیا کے تمام قوانین کے تحت قبیح جرم ہے انہوں نے انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان امتیازی برطرفیوں کی پالیسی کے خلاف آواز اٹھا کر اپنا موثر کردار ادا کریں۔

مدہون نے رام اللہ حکومت کی جانب سے ملازمین کو کم کرنے کی پالیسی جاری رکھنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق رام اللہ حکومت نے حماس سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو برطرف کرنے کی اپنی مذموم کارروائیاں بند نہیں کیں۔ جو واضح طور پر اس بات کی دلیل ہے کہ رام اللہ حکومت فلسطینی عوام کے ساتھ گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ملازمین کو نوکریوں سے محروم کرنے کے خطرے اور اس کے وسیع تر فلسطینی اتفاق رائے پر منفی اثر کے بارے متنبہ کر رہے ہیں۔ اب ہم پر واجب ہے کہ ملازمتوں سے برطرفیوں کو روک کر فلسطینی قوم کو اس کے مضر اثرات سے باہر نکالیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan