Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مغربی کنارے میں تنظیم کے ارکان کےخلاف فوجی مقدمات پر حماس کی مذمت

palestine_foundation_pakistan_hamas-supporters21

اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” نے مغربی کنارے میں صدرمحمود عباس کے زیرانتظام فوجی عدالتوں کی طرف سے تنظیم کے ارکان کے خلاف فوجی مقدمات کے قیام کی شدید مذمت کی ہے. حماس کا کہنا ہے کہ اپنے وطن کے دفاع اور قابض صہیونی دشمن کے قبضے کےخلاف لڑنے والوں کو جنگی جرائم کے تحت سزائیں دینا نہایت شرمناک ہے. بدھ کے روز شام کے صدر مقام دمشق میں حماس کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی عدالتوں سے حماس کے ارکان پر فوجی مقدمات اسرائیل کی مفت میں خدمت، مغربی کنارے میں غیرقانونی طور پر مسلط یہودی آبادکاروں کو تحفظ فراہم کرنا اور قومی مفاہمت کی کوششوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے مترادف ہے. حماس نے متنازعہ فلسطینی صدر محمود عباس اور فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں قائم تمام جیلوں کو فوری طور پر بند، حماس کے ارکان کے خلاف قائم مقدمات کا خاتمہ اور تمام سیاسی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے. بیان میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ محمود عباس کی عدالتوں کی طرف سے تنظیم کے ارکان کے خلاف مقدمات کے قیام رکوانے اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے صدرعباس پر دباٶ ڈالنے کا مطالبہ کیا. خیال رہے کہ حال میں محمود عباس کی ایک فوجی عدالت نے حماس کے رہ نماٶں کو طویل المدتی سزاٶں کے احکامات دیے ہیں. ان میں علا ابوزیاب کو 20 سال قید، القسام بریگیڈ کے کمانڈر عبدالفتاح شریم کو 12 سال اوران کی اہلیہ میرفت صبری کوایک سال قید کا حکم دیا ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan