Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مغربی کنارے میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے: عزت رشق

palestine_foundation_pakistan_ezzet-al-resheq-political-bureau-member-of-hamas-movement11

اسلامی تحریک مزاحمت ۔حماس۔ کے سیاسی شعبے کے رہنما عزت الرشق نے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں میونسپلٹی کے انتخابات کرانے کے منفی نتائج نکل سکتے ہیں، کیونکہ ان انتخابات کیلئے ایک پرامن ماحول اور قومی مفاہمت کی ضرورت ہے جو یہاں مفقود ہے۔ رشق نے پیر کو اخبارات کے نام جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان انتخابات کے جو بھی منفی اثرات مرتب ہونگے ،اس کی تمام تر ذمہ داری فتح اور اوسلو ٹیم پر عائد ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ حماس رہنماؤں نے پورے غور خوض کے بعد ان انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ان کا خیال ہے کہ اس انتخاب سے فلسطینیوں کے اندر اختلافات کی خلیج زیادہ بڑھے گی اور دوسری اہم بات یہ ہے کہ ان انتخابات کے انعقاد کا اعلان سلام فیاض نے کیا ہے جس کی کوئی اپنی کوئی اخلاقی و قانونی حیثیت نہیں ہے۔ عزت رشق نے کہا کہ اس انتخابی اعلان کے ڈھونگ سے پہلے ہی مغربی کنارے میں حماس اور دیگر فلسطینی تنظیموں کے اراکین اور ہمدردوں کے خلاف گرفتاریوں کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا ہے اور اس سے یہ صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ یہ انتخابات کسی بھی صورت میں شفاف نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کیلئے ضروری نہیں کہ وہ انتخابات کے نتائج کو قبول کریں کیونکہ یہ صرف فتح اور اوسلو ٹیم کے مفادات کو تحفظ دینے کیلئے منعقد کرائے جا رہے ہیں

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan