Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیاں، کئی فلسطینی قید

مغربی کنارہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ مزید تیز کر دیا ہے، جن کے دوران فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیا جا رہا ہے اور ان پر بدترین تشدد اور تذلیل روا رکھی جا رہی ہے۔

قلقیلیہ میں قابض فوج کے ایک گروپ نے آج ہفتے کی علی الصبح کارروائی کرتے ہوئے النقار محلے پر دھاوا بولا اور نوجوان معاذ نوفل کو گرفتار کر لیا، اس موقع پر قابض فوج نے اس کی ذاتی گاڑی بھی ضبط کر لی۔

اسی طرح قابض افواج نے جنین شہر کے مشرق میں واقع بلدہ میثلون اور دیر ابو ضعیف پر یلغار کی، جہاں متعدد گھروں کی تلاشی لی گئی اور ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ کارروائیاں جنین میں مشروع بیت قاد پر دھاوے کے ساتھ ہی جاری رہیں، جہاں قابض افواج نے مطلوب فلسطینی فرج الصانوری کے رشتہ داروں کے گھروں کی تلاشی لی۔

ادھر بیت لحم میں واقع ابو نجیم گاؤں، برک سلیمان کا علاقہ اور بلدہ الخضر بھی قابض اسرائیلی فوجی یلغار کی زد میں رہے، قابض افواج نے بوابہ الخضر کے قریب ابو صرہ محلے اور الصیفی محلے میں مورچے سنبھال لیے۔

الخلیل میں قابض افواج نے آج صبح الظاہریہ کے جنوب میں واقع مرکزی مویشی منڈی کے سامنے فوجی ناکہ قائم کیا اور شہریوں کی گاڑیوں کی سخت تلاشی لی۔

اسی دوران قابض افواج نے بلدہ بیت کاحل میں نوجوان عز ناصر عصافرہ کو اس کے گھر سے گرفتار کیا جبکہ بلدہ اذنا سے اسیرِ محرر مجاہد محمد مطلق ابو جحیشہ کو بھی دوبارہ حراست میں لے لیا، واضح رہے کہ وہ ایک ہفتے سے بھی کم عرصہ قبل قابض اسرائیل کی جیلوں سے رہا ہوا تھا۔

مزید برآں قابض افواج نے الخلیل کے شمال میں بلدہ سعیر پر مسلسل دھاوے کے دوران العدیسہ کے علاقے میں شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور خوف و ہراس پھیلایا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan