Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

معروف صوفی بزرگ حضرت الیاس خان کی فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

کراچی (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) پاکستان کے معروف صوفی سلسلہ بعنوان خانی سے تعلق رکھنے والے خانی سرکار کے روح رواں حضرت صوفی الیاس محمد میرخان نے کراچی میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فلسطین میں ہونے والا ظلم کسی طور فراموش نہیں کیا جا سکتا، ان کا کہنا تھا کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے اور اسی طرح کشمیر کشمیری عوام کا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کا خاص لطف و کرم ہے کہ وہ اپنے منتخب بندوں سے منتخب اور عظیم کام لیتا ہے اور فلسطین اور کشمیر کے مظلوموں کی حمایت کرنا ایک عظیم مشن ہے۔

انہوں نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرگرمیوں اورکارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان میں ایسا پلیٹ فارم موجود ہے کو نہ صرف مسئلہ فلسطین بلکہ مسئلہ کشمیر کے لئے بھی سرگرم عمل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوفی تحریک کا مقصد بھی ظلم سے نجات حاصل کرنا اور مظلوم کی حمایت کرنا ہے۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے صوفی حضرت الیاس محمد میر خان کا شکریہ ادا کیا اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے قیام اور اغراض و مقاصد سے بھی آگاہ کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan