Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مصر یورپی امدادی قافلے کوغزہ جانے کی اجازت دے: یورپی مہم

european-campaign غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے کوشاں یورپی مہم نے مصری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کے لئے یورپی امدادی قافلے کے لیے سہولتیں فراہم کرے اور قافلے کو بور سعید بندرگاہ کے ذریعے غزہ تک پہنچانے کے اقدامات کرے- امدادی قافلہ 110 کنٹینرز اور ٹرکوں پر مشتمل ہے – جس میں طبی سامان ، غزہ کے بچوں کے لیے ضروری اشیاء اور سینکڑوں وہیل چیئرز ہیں- ’’ یورپی مہم برائے انسداد ناکہ بندی‘‘ غزہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں حالات بہت کٹھن ہیں- مصری حکام کو ایسے فیصلے کرنے چاہئیں جو ذمہ داریوں اور انسانی فرائض کے مناسب ہوں- غزہ کو اس وقت اس طرح کی امداد کی اشد ضرورت ہے- مصری قیادت کو ہر اس اقدام کے ساتھ مثبت رویہ اپنانا چاہیے جو غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے کیا جا رہا ہو- بالخصوص طبی اور انسانی ضروریات اشیاء کو غزہ پہنچانے والوں کے لیے سہولتیں فراہم کی جائیں- یورپی مہم نے سینکڑوں مرتبہ مصری صدر حسنی مبارک سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کو بچانے کے لیے مصر اور غزہ کے درمیان رفح سرحد کو کھولا جائے –

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan