پچھلے تین روز سے مسافر فلسطین اور مصر کے درمیان رفح پھاٹک کے دونوں اطراف سفر کر رہے ہیں۔ تیسرے روز مصری حکام کی جانب سے 848 مسافروں کو رفح کراسنگ پار کرائی گئی، جس کے بعد مصری حکام نے چوتھے روز بھی کراسنگ کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔
’’بارڈر اینڈ کراسنگ اتھارٹی فلسطین‘‘ کے اعلان کے مطابق منگل کے روز بھی کراسنگ کھلی رہے گی ، یہ دن دونوں اطراف سے مریضوں اور مکان مالکان کے سفر کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز آٹھ سو سے زائد مسافروں نے امراض کے علاج اور دیگر انسانی ضروریات کے لیے رفح کراسنگ عبور کی تھی۔
ایسوسی ایشن کے اعلان کے مطابق پیر کے روز 10 بسوں اور اٹھارہ ایمبولینسوں کو کراسنگ سے گزارا گیا جس سے 848 مسافر فلسطین سے باہر اور 148 مسافرفلسطین میں آئے۔ اس طرح فلسطین میں واپس آنے والوں کی تعداد 140 تھی۔
ایسوسی ایشن نے تاکید کی کہ وزارت فلسطینیوں کےسفر کی تکمیل کرانے کے لیے پوری طرح تیار ہے اور وہ مسافروں کے سفر میں حائل تمام رکاوٹوں پر قابو پانے اور انہیں دور کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ مصری حکام نے کراسنگ سے فلسطینیوں کو گزارنے کی رفتار تیز کرنے کی اپیل کی تاکہ زیادہ سے زیادہ منتشر لوگ اپنے علاقوں میں جا سکیں۔