Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مصر کا فلسطینی مفاہمتی مسودے میں ترامیم قبول کرنے سے انکار

palestine_foundation_pakistan_ahmad-abu-al-gheit-egyptian-foreign-minister1
مصری وزیرخارجہ احمد ابوالغیط نے کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطینی دھڑوں کے درمیان مفاہمت کے سلسلے میں تیار کردہ مسودے میں کسی قسم کی تبدیلی پر تیار نہیں، اسلامی تحریک مزاحمت –حماس- کو چاہیے کہ فتح کی طرح مفاہمتی مسودے کو من وعن تسلیم کر لے۔

مصری وزیرنے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی ان خبروں کی تردید کی جن میں حماس کے راہنماؤں کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ مصر نے حماس کی طرف سے مفاہمتی مسودے میں ترمیم کی تجاویز تسلیم کر لی ہیں۔

ابوالغیط نے کہا کہ میڈیا میں مفاہمت کے سلسلے میں اور بھی بہت سے اطلاعات اور رپورٹیں شائع ہوتی رہی ہیں، تاہم اس سلسلے میں مصر کا موقف واضح ہے، اس میں کسی قسم کی تبدیلی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فتح نے مفاہمتی مسودے کو قبول کر لیا ہے حماس کو بھی اسے تسلیم کر لینا چاہیے۔

مصری وزیرخارجہ نے کہا کہ ان کے ہاں مفاہمتی مسودے کی موجودہ شقوں میں تبدیلی نہیں ہو گی اور نہ ہی کسی نئٓی شق کا اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حماس نے مفاہمتی مسودے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے تاہم یہ تحفظات ایسے نہیں کہ انہیں مصالحتی فارمولے میں شامل کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ مصری وزیرخارجہ نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں جاری کیا ہے جبکہ امریکی مندوب برائے مشرق وسطیٰ جارج مچل اور مصری صدر حسنی مبارک کے درمیان اہم ملاقات قاہرہ میں ہوئی۔ ملاقات میں فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کی کوششوں اور اس سلسلے میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan