Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مصر کا امدادی قافلے”لائف لائن 5″ کو غزہ کی راہداری دینے کا وعدہ

palestine_foundation_pakistan_george-galloway-british-member-of-parliament9

یورپ سے امدادی سامان لےکرغزہ آنےوالے قافلے”لائف لائن 5″ کے نگران اعلیٰ عبدالفتاح الکیلانی نے کہا ہے کہ انہوں نے دمشق میں مصری سفیرسے ملاقات میں امدادی قافلے کو غزہ جانے کی ہرممکن سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے. جواب میں انہیں مصری سفیر کی جانب سے مثبت جواب ملا ہے. جس کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ قاہرہ محصورین غزہ کے لیے امدادی سامان جمع کر کے لانے والے کاررواں کو نہیں روکے گا. الکیلانی کا کہنا تھا کہ مصری حکام نے ان سے قافلے میں شامل افراد کے ناموں کی فہرست امدادی اشیا کی مالیت، غزہ داخلے کی تاریخ اور قیام کے دورانیئے کے بارے میں تفصیلات طلب کی ہیں. مصری مطالبے پر ہم نے تمام تفصیلات انہیں فراہم کر دی ہیں جس کے بعد یہ توقع کی جا رہی ہے اگلے دو روز میں انہیں سفارت خانے کی طرف سے اس کا مثبت جواب ملے گا. دوسری جانب برطانوی دارالعوام کے رکن جارج گیلوے نے مصری صدر حسنی مبارک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امدادی قافلے کو غزہ جانے کی راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ کھڑی نہ کریں. ان کا کہنا تھا کہ وہ قافلے سے الگ ہو کرغزہ جانے اور محصورین غزہ کے لیے ہرممکن مدد فراہم کرنے اور قربانی دینے کو تیار ہیں تاہم قاہرہ انہیں روکنے کے بجائے ان کے غزہ میں داخلے کو آسان بنائے. دمشق میں منگل کو ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جارج گیلوے کا کہنا تھا کہ مصری حکام انہیں غزہ جانے سے روکنا چاہتے ہیں. تاہم وہ غزہ جانے کے لیے ہرممکن قربانی دینے پر تیار ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ مصر سےان کی کوئی دشمنی نہیں بلکہ وہ اسرائیل کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں کیونکہ اسرائیل فلسطینیوں کے حقوق کوغاصبانہ طور پر دبائے ہوہے ہے. ادھر قافلے کے انتظامیہ نے دمشق میں صحارا ہوٹل میں ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ان کی طرف سے العریش بندرگاہ کی جانب امدادی سامان لے کر جانے کے لیے تیاری مکمل ہے. وہ دمشق میں مصری سفارت خانے کے جواب کے منتظر ہیں. توقع ہے کہ مصری حکام کی جانب سے جمعرات تک انہیں تمام سہولتیں فراہم کر دی جائیں گی اور جمعہ کو قافلہ اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہو گا. قافلے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگرانہیں لاذقیہ بندرگاہ سے العریش کی جانب جانب کی اجازت دی گئی تو وہ امدادی جہازوں کو سمندر میں فریڈم فلوٹیلا کی اس جگہ پرکچھ دیر کے لیے روکیں گے جہاں اکتیس مئی کو قابض اسرائیلی فوج نے امدادی قافلے پر شب خون مار کر 9 ترک رضاکاروں کو شہید کیا تھا. شہداء کی یاد میں جائے شہادت پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی جائیں گی.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan