مصر کی سیکیورٹی فورسز نے مصر سے ملحق غزہ کی سرحد پر سامان کی ترسیل کے لیے بنائی جانے والے والی تین سرنگوں کو بمباری کر کے تباہ کر دیا، یہ سرنگیں ضروریات زندگی اور کھانے پینے کی اشیا کے غزہ داخلے کا ذریعہ تھیں۔ مصری فوج کی یہ کارروائی اس وقت سامنے آئی ہے جب ایک روز قبل ہی اسرائیلی فورسز نے ان سرنگوں پر بمباری کر کے دو فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔ ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کے نمائندے نے بتایا ہے کہ مصری فوج نے دو سرنگوں کو تباہ کر دیا ہے۔ اس موقع پر ایک بڑے دھماکے کی آواز سنی گئی تھی جبکہ ایک برج اور تیسری سرنگ کے منہدم ہونے کی اطلاع بھی ملی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ سرنگیں غزہ میں ایسی اشیاء ضروریہ کی ترسیل کے کام آتی تھیں جن کا غزہ میں داخلہ چار سال سے اسرائیل نے روک رکھا ہے۔ یاد رہے کہ اس مصری جارحیت سے ایک روز قبل اسرائیلی طیارے بھی رفح میں سلام کالونی سے ملحق ایک سرنگ پر بمباری کر چکے ہیں، اس اسرائیلی جارحیت میں سرنگ میں کام کرنے والے دو فلسطینی مزدور شہید ہو گئے تھے۔