مصری حکومت نے غزہ کی رفح سرحد کھول دی- سرحدی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ روز سے اب تک 1028مسافر رفح کے ذریعے سفر کرچکے ہیں جن میں مریض اور طلبہ بھی شامل ہیں- جبکہ مصری حکومت نے 72 مسافروں کو سفری کاغذات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے سرحد سے واپس کر دیا – رفح سرحد پیر اور منگل کے روز بھی کھلی رہے گی – واضح رہے کہ مصری حکومت نے غزہ سے مصر نے جانے کے لیے رفح سرحد کو تین دن تک کھلا رکھنے کا اعلان کیا ہے –