Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مصر نے عرب ممالک کے وفد کو غزہ داخل ہونے سے روک دیا

palestine_foundation_pakistan_rafah-crossing1

مصری حکام نے عرب ممالک کی مشہور شخصیات کے ایک وفد کو رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ کی پٹی میں داخل ہونے سے روک دیا، وفد کے دورے کا مقصد محصورین غزہ کی ضروریات کی جانچ پرکھ کرنا تھا باخبر ذرائع نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو بتایا ہے کہ ’’ مصر کے سکیورٹی حکام نے ’’عرب قومی تحریک کمیٹی‘‘ کے وفد کو غزہ داخل ہونے سے روک دیا۔ یہ وفد مختلف عرب ممالک کے پندرہ اراکین پر مشتمل تھا جس کی سربراہی عرب وکلاء یونین کے سیکرٹری جنرل عبدالعظیم المغربی کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق عرب قومی تحریک کمیٹی میں تمام عرب اور اسلامی قومی کانفرنسیں، عرب جماعتیں اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تمام عرب آرگنائزیشنز شامل ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ پروگرام کے مطابق وفد نے مصر اور غزہ کے مابین سرحد پر رفح پھاٹک کے ذریعے جمعہ کے روز غزہ داخل ہونا تھا۔ تاہم مصر کے سیکیورٹی حکام نے ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو احکامات صادر کیے تھے کہ وفد کے اراکین کو کسی صورت غزہ نہ لے جایا جائے، حکام نے اراکین وفد کو رفح کراسنگ تک لے جانے کی صورت میں بھی دھمکیاں دے رکھی تھیں۔ ذرائع نے واضح کیا کہ وفد کے دورے کا مقصد غزہ میں موجود محصورین کی ضروریات کا باریک بینی سے جائزہ لینا تھا، تاکہ ان ضروریات کی بنا پر مختلف تنظیموں اور گروہوں کو اہل غزہ کی مدد کی طرف راغب کیا جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan