Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مصر میں جاری عوامی احتجاج کی تحریک مشرق وسطیٰ کا نقشہ بدل دے گی: حسن نصراللہ

palestine_foundation_pakistan_seyyed-hassan-nasrallah-hezbollah-secretary-general31

لبنان کی طاقتور شیعہ تنظیم حزب اللہ کے جنرل سیکرٹری شیخ حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ مصر میں جاری عوامی احتجاج کی تحریک خطے میں سیاسی نقشہ کار کو تبدیل کر رکھ دے گی. ان کا کہنا ہے کہ مصر میں انقلاب آنے والاہے لیکن امریکا اور اسرائیل اسے اپنی مرضی کا انقلاب بنانا چاہتے ہیں. لبنان میں مصری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی ایک ریلی سے خطاب ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے شیخ حسن نصراللہ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ اب اسلامی انقلاب کی جانب بڑھ رہا ہے جبکہ مغرب امریکا اور اسرائیل کو اس سے خوف لاحق ہے، یہی وجہ ہے کہ امریکا مصری انقلاب کو ہائی جیک کرنا چاہتا ہے. انہوں نے کہا کہ مصرمیں اب حقیقی انقلاب کی داغ بیل ڈالی جا رہی ہے جس میں مسلم ،غیرمسلم، بچے ،بوڑھے جوان اور خواتین سب بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں. شیخ حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ مصر میں اور تیونس کے انقلا ب میں کوئی جوہری فرق موجود نہیں. دونوں کی بنیاد ایک اور نتائج بھی یکساں ہوں گے. یہ مصری اور تیونسی عوام کی جرات ہے کہ انہوں نے ریاستی جبرکے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے اور طاقت کےاستعمال کے باوجود پورے عزم کے ساتھ میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں. حزب اللہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ بات غلط ہے کہ مصر میں آنے والے انقلاب کے محرکات بیرونی ہیں. ممکن ہے سو میں سے چند ایک اسباب ایسے ہوں جن کا تعلق ملک کے باہر سے ہو لیکن اصل اسباب وہاں کے عوام کے مسائل تھے جو حکومت کےخلاف انقلاب کا موجب بنے ہیں. یہی وجہ ہے کہ امریکا عوامی انقلاب کو ہائی جیک کرکے اسے اپنی مرضی کا انقلاب بنانا چاہتا ہے. شیخ حسن نصراللہ نے کہا کہ بھوک ، ننگ ،غربت اور بے روزگاری ایسے اسباب ہیں جو کسی بھی ملک کی حکومت کےخلاف عوامی انقلاب کا باعث بنتے ہیں. مشرق وسطیٰ سمیت دنیا کے جن جن ممالک میں غربت موجود ہے وہ خود کو کسی بڑے عوامی انقلاب کے لیے ہمہ وقت تیار رکھیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan