Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مصر مفاہمت کے لیے فلسطینی جماعتوں سے مذاکرات بحال کرے: الزھار

dr-mahmoud-al-zahar-a-senior-member-of-the-hamas-leadership-in-the-gaza-strip اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے راہنما اور سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر محمود الزھار نے مصر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی جماعتوں کے درمیان مفاہمت کرانے کے سلسلے میں حماس سمیت تمام دیگر جماعتوں سے بات چیت کا دوبارہ آغاز کرے۔ بدھ کے روز غزہ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حماس اور مصر کے درمیان تعلقات کا ایک اسٹریٹیجک ویژن کے تحت ہیں، انہوںنے کہا کہ فلسطینی اور مصری ایک دوسرے کی ضرورت ہیں، مصری حکومت کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جس سے دونوں جماعتوں کے درمیان تعلقات میں فاصلے پیدا ہونے کا اندیشہ ہو۔ مصر فلسطینی جماعتوں کے ساتھ مفاہمت کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز کرے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ حماس مفاہمت کے لیے سنجیدہ نہیں۔ حماس پورے عزم اور شعور کے ساتھ مفاہمت کے لیے کوشاں ہے، مصر مفاہمتی مسودے پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرادے تومسودے پر دستخط میں تاخیر نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بعض ذرائع ابلاغ حماس اور مصر کے درمیان کشیدگی پیدا کرنے کے لیے پروپیگنڈہ کر رہے ہیں، ایسے عناصر نہ توفلسطینی عوام کے مفاد میں ہیں اور نہ ہی مصر کے مفاد میں بلکہ یہ تمام پروپیگنڈہ اسرائیل کی مفت میں خدمت بجا لانے کے مترادف ہے۔ فلسطین اور مصر کے درمیان تعلقات کا تذکرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر محمود الزھار کا کہنا تھا کہ فلسطین اور مصر کے درمیان طویل اور تاریخی تعلقات ہیں، جنہیں کمزور کرنے کے بجائے مزید مستحکم بنیادوں پر استوار کرنے کی ضرورت ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan