فلسطین کی کراسنگز اینڈ بارڈرز کمیٹی کے اعلان کے مطابق مصر کے پارلیمانی وفد فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے غزہ کی پٹی میں پہنچ چکا ہے۔ کمیٹی نے کہا کہ اس وفد میں مصر کے 12 اراکین پارلیمان شامل ہیں۔ وفد میں آزاد رکن پارلیمان کے علاوہ مصری اپوزیشن اور اخوان المسلمون کے اراکین بھی ہے۔ وفد کا استقبال فلسطینی مجلس قانون ساز کے اراکین نے کیا، یاد رہے کہ اس وفد کے ساتھ لوہے، سیمنٹ اور دیگر امدادی سامان بھی غزہ لایا جانا تھا مگر یہ سب امدادی سامان غزہ داخل نہ ہونے دیا۔ مصری سیکیورٹی فورسز نے پیر کی شام ہی قافلے کے ہمراہ لایا جانے والا امدادی سامان روک لیا تھا اور اس کو صحرائے سیناء کی ایک عمارت میں رکھ دیا تھا۔