Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مصری وفد پارٹی کے سربراہ کا اسرائیل سے امن معاہدہ توڑنے کا عندیہ

palestine_foundation_pakistan_dr-sayed-badawi-leader-of-wafd-party-egypt

مصر کی وفد پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر سید بدوی نے کہا ہے کہ وہ عنقریب مصر کے صدر بن کر مصر اور اسرائیل کے مابین سیکورٹی معاہدہ ختم کر دیں گے۔ ان کا یہ بیان ملک کی سب سے بڑی لیبر پارٹی کے سربراہ کی جانب سے پہلی مرتبہ دیے گئے بیان کے فریم ورک میں دیا گیا ہے۔ بدوی نے میڈیا پرسن یسری فودہ کے ساتھ پروگرام ’’آخری بات‘‘ میں جولائی کے انقلاب کے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 1967ء کی جنگ میں اسرائیل کے قبضہ میں مصر کے صحرائے سینا کے تمام علاقے واپس لینے کے باوجود اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ توڑ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے ہم نے 1979ء میں معاہدے پر دستخط کیے کئی اطلاعات سے ہمیں مصر اور علاقے کے دیگر ممالک کے بارے میں اسرائیل کی بری نیت سے آگاہی حاصل ہوئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسرائیل کی تمام مقبوضہ علاقوں کی واپسی، شام کی مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کی واپسی اور لبنان کی سرزمین سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک اسرائیل اور مصر کے مابین طبعی طور پر مستقل تعلقات استوار رہنا ناممکن ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan