مصر کی سب سے بڑی اسلامی جماعت اخوان المسلمین کے مرشد ڈاکٹر محمد بدیع کا کہنا ہے کہ مصر کے فرعون حسنی مبارک کی رخصتی کے بعد ملنے والی خوشی کا کوئی متبادل نہیں، مصری نوجوانوں کی ثابت قدمی فتح سے ہمکنار ہوچکی ہے۔ ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کے ساتھ خصوصی گفتگو میں بدیع نے کہا کہ صبر اور نصرت ساتھ ساتھ ہوتے ہیں اور نوجوانوں کی ثابت قدمی نے صدر کے خطاب کے بعد چھانے والی مایوسی کے عالم میں بھی مصر کو فتح سے ہمکنار کر دیا ہے۔ بدیع کا کہنا تھا کہ مصرویوں کو ملنے والی فتح و نصرت پورے خطرے پر دور رس اثرات مرتب کرے گی اور اس کے عرب دنیا کی سیاست میں تبدیلی کے حوالے سے بڑے اثرات مرتب ہونگے۔ اخوان المسلمین کے مرشد نے طویل ظالمانہ نظام کے خاتمے پر قوم کے ہرطبقے اور فوج کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔