مصر میں صدر حسنی مبارک کے نظام حکومت کے خاتمے کے لیے جاری عوامی تحریک کے زو ر پکڑتے ہی اسرائیل نے مصر سے ملحق اپنی سرحد پر سیکیورٹی بڑھا دی ہے.دوسری جانب اسرائیل میں مصری میں جاری عوام مظاہروں پر شدید تشویش پائی جا رہی ہے.
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی محکمہ دفاع کے ڈائریکٹر جنرل اوڈی چینی نے عبرانی ریڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ اسرائیل کے لیے نہایت خطرناک ہے اور اس کے لیے اسرائیل کو سخت اور اضافی اقدامات کی ضرورت ہے.
صہیونی محکمہ دفاع کے اہلکار کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے مصری سرحد کے ساتھ اپنی سیکیورٹی بڑھا دی ہے.انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ مصرمیں جاری عوامی مظاہرے صدر حسنی مبارک کے نظام حکومت کے خاتمے پر منتج ہوں گے. انہوں نے کہا کہ مصرکے موجودہ حالات مصر کے انقلاب کی صورت اختیار کر چکے ہیں اور یہ خطرہ موجودہ ہے کہ صدر مبارک کے بعد ملک میں اسلام پسند قوتیں حکومت میں آ سکتی ہیں.