مصری سیکیورٹی فورسز نے قاہرہ سے غزہ واپسی پر آنے والے اسلامی جہاد تحریک کے 16 کارکنوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقامات پر پہنچا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گرفتار شدہ افراد میں اکثر زخمی لوگ ہیں جو علاج کرانے کیلئے اپنے ساتھیوں کے ساتھ باقاعدہ سفری دستاویز کے ساتھ قاہرہ گئے تھے۔
دوسری طرف غزہ کے فلسطینی مسلسل محاصرے کی زد میں ایک تکلیف دہ زندگی گزار رہے ہیں ،ان حالات میں یہ گرفتاریاں زخموں پر مزید نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔
رہنما شیخ نفید عزام نے کہا ہے کہ ان افراد کو اب رہا کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مصر کے ساتھ خوشگوار اور مضبوط رشتہ قائم کرنا اور رکھنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ گرفتار شدگان کا معاملہ جلد حل ہو گا۔