Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مصری حکومت کی جانب سے غزہ سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے منصوبے کی تصدیق

egyptian-construction-of-a-steel-wall-along-its-borders-with-the-gaza-strip مصری حکومت نے غزہ کی سرحد پر دیوار لگائے جانے کے منصوبے کی تصدیق کی ہے- مصری وزیر خارجہ احمد ابو الغیظ نے عربی اخبار ’’الاھرام العربی‘‘ کو انٹرویو میں کہا کہ سرحدوں پر کسی بھی طریقے سے کنٹرول کرنا مصر کا حق ہے- اصل مسئلہ یہ ہے کہ مصر کی سرحدیں محفوظ ہوں- واضح رہے کہ دیوار بنائے جانے کے حوالے سے مصری پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے مصری حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے- مصری پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کے مطابق دیوار تعمیر کرنے سے فلسطینی عوام کی ناکہ بندی مزید سخت ہوگی- دیوار کی تعمیر سے صرف اسرائیل کو فائدہ پہنچے گا- ’’مصری تنظیم برائے انسانی حقوق‘‘ کے جنرل سیکرٹری حافظ ابو سعدہ کے خیال میں دیوار کی تعمیر فلسطینیوں کے حوالے سے مصریوں کے فرائض کے مخالف ہے- انہوں نے کہا کہ مصری حکومت کو غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے کوششیں کرنی چاہئیں نہ کہ اس کی ناکہ بندی شدید کرنی چاہیے-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan