Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مصری حکومت دو سال سے بلا جواز قید فلسطینی اسیرکو رہا کرے: اظہار یکجہتی کمیٹی

ayman-nofal-palestinian-prisoner-in-egypt-jail غزہ میں ’’اسیران سے اظہار یکجہتی کمیٹی ‘‘ نے مصرمیں دو سال سے قید فلسطینی شہری ایمن نوفل کی رہائی کامطالبہ کیا ہے- ایمن نوفل کی قید کے دو سال مکمل ہونے کے موقع پر کمیٹی کی طرف سے جاری بیان میں مصری نظام کی مذمت کی گئی ہے – بیان کے مطابق ایمن نوفل کی قید نہ صرف قومی و اخلاقی جرم ہے بلکہ انسانیت کے خلاف جرم ہے – بیان کے مطابق کیایہ کافی نہیں ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں گیارہ ہزار سے زائد فلسطینی اسیران قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں- اب مصری حکومت بھی فلسطینی شہریوں کو بلاجواز حراست میں رکھے ہوئے ہیں- واضح رہے کہ مصری سیکورٹی فورسز نے 27 جنوری 2008ء کو ہزاروں فلسطینیوں کے مصرمیں داخل ہونے کے موقع پر ایمن نوفل کو گرفتار کیاتھا – فلسطینی شہری غزہ کی ناکہ بندی کے باعث ضروریات زندگی کی اشیاء خریدنے کے لیے مصر میں داخل ہوتے ہیں-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan