Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مصری حکام نے غزہ کو امدادی اور تعمیراتی سامان کی فراہمی روک دی

palestine_foundation_pakistan_rafah-border-crossing

مصری حکام نے عرب ڈاکٹرز یونین کی جانب سے غزہ میں امدادی اور تعمیراتی سامان لے جانے کے لیے رفح پھاٹک کھولنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ غزہ کے جنوب میں مصری سرحد پر شہر کے بین الاقوامی رابطے کا واحد ذریعہ مصر نے غزہ کی سرحد بند رکھنے کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جبکہ پوری دنیا اسرائیل کی طرف سے غزہ پر مسلط معاشی ناکہ بندی کے فوری خاتمے کے مطالبات جاری رکھے ہوئے ہے۔ عرب ڈاکٹرز یونین کےغزہ کی پٹی میں مندوب منیر البرش نے کہا ہے کہ قاہرہ نے ان کی جانب سے غزہ کی معاشی ناکہ بندی کے اثرات کم کرنے کے لیے امدادی اور تعمیراتی سامان غزہ لے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ہفتے کے روز مرکز اطلاعات فلسطین سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز یونین غزہ کے لیے 220 ٹن پر مشتمل غذائی اجناس اور 200 ٹن تعمیراتی سامان غزہ کی پٹی لے جانا چاہتے تھے، جس کے لیے مصری حکام کو متعدد مرتبہ درخواست دی گئی تاہم ان کی یہ درخواست مسترد کر دی گئی۔ منیر البرش کا کہنا تھا کہ ان کا جمع کردہ سامان سامان مصر کے شہر العریش میں ایک اسٹور میں پڑا ہے، جہاں سامان کے غزہ منتقل کیے جانے کے لیے مصری حکومت کی اجازت کا انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں تعجب ہے کہ مصری صدر حسنی مبارک کی طرف سے غزہ کی سرحد اور رفح بارڈر کھولنے کے اعلان کے باوجود پھاٹک کو غزہ کے محصورین کے لیے نہیں کھولا گیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ پیر کے روز غزہ کے امدادی قافلے پر اسرائیلی حملے کے بعد مصر نے کچھ دیر کے لیے رفح بارڈر کو کھولا تھا، اس دوران بجلی کا سامان اور غزہ کے چند مریضوں کو بیرون ملک جانے کا موقع دیا گیا تھا۔ تاہم اس کے بعد سرحد کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan