غزہ میں ترقی اور مشاورت کے ادارے “خبرہ” کے مطابق مصری حکام نے امریکی طلبہ کے ایک وفد کو جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ “خبرہ” کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چالیس رکنی امریکی وفد کو رفح سرحدی ٹرمینل کے ذریعے غزہ داخلے نہیں ہونے دیا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ وفد میں شامل مندوبین قاہرہ میں متعدد سرکلز سے رابطہ کر رہے ہیں تا کہ انہیں غزہ داخلے کی اجازت مل سکے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں داخلے کے لئے وفد کو ابھی مزید کچھ دستاویزات درکار ہیں، جن کی تیاری جاری تھی۔ خبرۃ نے امید ظاہر کی مصر، فلسطینیوں کی مشکلات کم کرنے اور ان سے یکجہتی کے اظہار کی خاطر آنے والے امریکی طلبہ کے وفد کا غزہ میں داخلہ یقینی بنائے گا۔