Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

اقوام متحدہ

مشرق وسطی میں پائیدار امن کے لیے فلسطین کا مسئلہ حل ہونا ضروری: عاصم افتخار

نیویارک  – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کو مشرق وسطی میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہونا چاہیے، فلسطین کے مسئلے کے تمام پہلوﺅں پر اقوام متحدہ کے کردار کا خیر مقدم کرتے ہیں.

ان خیالات کااظہار انہوں نے سلامتی کونسل میں مشرق وسطی کی صورتحال پر خطاب کرتے ہوئے کیا پاکستانی مندوب نے غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کھلے مباحثے کے انعقاد کا خیر مقدم کرتا ہے، فلسطین کا حل طلب مسئلہ مشرق وسطی میں عدم استحکام کی جڑ ہے. انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کئی دہائیوں سے ایک غیر قانونی قبضے کا سامنا کر رہے ہیں، پاکستان کو غزہ کی صورتحال پر شدید تشویش ہے، جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور عام شہریوں کی جانیں خطرے میں ہیں عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ امدادی سرگرمیوں پر پابندیاں، متاثرہ لوگوں تک مدد پہنچانے میں بڑی رکاوٹ بن رہی ہیں، پاکستان اسرائیل کی جانب سے غزہ میں مسلسل حملوں کی سخت مذمت کرتا ہے، بورڈ آف پیس کو مستقل جنگ بندی، انسانی امداد، غزہ کی تعمیر نو پر واضح پیشرفت کرنی چاہیے.
عاصم افتخار نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے تحت امن منصوبے پر عملدر آمد ضروری ہے پاکستانی مندوب نے مطالبہ کیاکہ مستقل جنگ بندی، انسانی امداد اور غزہ کی فوری تعمیر نو کی جائے، فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہونا چاہیے، 1967 سے قبل کی سرحدوں پر خودمختار فلسطینی ریاست قائم کی جائے. انہوں نے واضح کیا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی غیر متزلزل ہے پاکستانی مندوب نے اسرائیل سے شام اور لبنان میں بھی غیر قانونی کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan