امریکہ کے اخبار واشنگٹن پوسٹ نےلکھا ہے کہ مشرق وسطی میں شام کی پوزیشن میں استحکام آنے سے امریکہ اور صیہونی حکومت خطرہ محسوس کررہےہیں۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن پوسٹ نےلکھا ہے کہ شام کو دوبارہ مشرق وسطی میں اثر ورسوخ حاصل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے امریکہ مایوسی کا شکار ہوچکا ہے اور صیہونی حکومت خطرہ محسوس کررہی ہے۔ اس امریکی اخبار کے مطابق اوباما انتظامیہ اب تک شام کو حزب اللہ اور ایران کی حمایت روکنے پرراضی نہیں کرسکی ہے ۔ اس اخبار نےلکھا ہےکہ ماضی میں امریکہ کا مسئلہ صرف یہ تھا کہ وہ شام کو اسرائيل کےساتھ صلح کرنے نیز لبنان پر شام کے تسلط کو ختم کروانے کے درپئے تھا لیکن اب یہ پوزیشن ہےکہ شام ایران کے ساتھ اپنے اسٹراٹیجک اتحاد اوراسرائيل ،لبنان اور ترکی وعراق کے ساتھ اپنی لمبی سرحدوں کی بناپر علاقے پر بڑے پیمانے پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔