Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

مشرقی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملہ، گاڑی میں سوار 4 افراد شہید

بیروت – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مشرقی لبنان کے علاقے بقاع میں قابض اسرائیل کے ایک فضائی حملے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار افراد جام شہادت نوش کر گئے۔

لبنانی میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایک اسرائیلی ڈرون طیارے نے بقاع کے قصبہ مجدل عنجر میں شام اور لبنان کے درمیان سرحدی علاقے ‘المصنع’ کے قریب ایک کار کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چار افراد شہید ہو گئے۔

دوسری جانب لبنانی محکمہ شہری دفاع نے بھی ملک کے مشرقی حصے میں المصنع کے مقام پر ہونے والے اس فضائی حملے میں چار افراد کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

یہ فضائی حملہ قابض اسرائیل کی جانب سے حزب اللہ لبنان کے ساتھ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کا حصہ ہے جو سنہ 2024ء میں 27 نومبر کو نافذ العمل ہوا تھا۔ اس معاہدے کے آغاز سے اب تک صہیونی ریاست کی ان خلاف ورزیوں کے نتیجے میں سیکڑوں افراد شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan