قابض صہیونی بلدیہ کے اہلکاروں نے رأس شحادہ اور وادی عیسویة کے علاقوں میں 8گھروں کو مسمار کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ ان کا یہ اقدام ‘شاعر ہمزراحی’ یہودی بستیوں کے منصوبے اور عیساویہ اور اناتا کی اراضی پر2000 یہودی رہائشی یونٹس پر مشتمل نئی یہودی بستی کی تعمیر، سپورٹس کمپلیکس، ہوٹلز اور سیاحتی مراکز پر مشتمل منصوبے کا آغاز ہے۔
ذرائع نے کہا کہ حالیہ یہودی منصوبے کے تحت را ٔس شحاذہ میں درجنوںخاندانوں کو ان کے گھروں اور زمینوں سے در بدر کر دیا جائے گا خاص طور پر عشیرہ کریشان کے بدو خاندان بھی ان میں شامل ہیں جیسا کہ محمد، حسن، لیمان اور حاتم 70 افراد پر مشتمل اپنے خاندان کی طرف لوٹ آئے ہیں۔
ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ میلوں پھیلے اس علاقے میں رہنے والی بدو آبادی کو یہاں رہتے ہوئے 60 سال سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا تھا کہ فولادی دیوار کے ذریعے سے اس علاقے کو عنات کے علاقے سے جد ا کر دیا گیا اور اس علاقے کو مصنوعی شہر کی حدود میں داخل کر دیا گیا۔