فلسطین کی آئینی حکومت کے وزیر محنت و آبادی انجینئر یوسف المسنی نے اسرائیلی حکومت کی فلسطینی شہریوں کے گھروں کو مسمار کرنے کی پالیسی کی مذمت کی ہے- انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کے گھروں کو مسمار کرنے کی پالیسی فلسطینی عوام پر مزید ظلم اور تمام بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کو چیلنج کرنا ہے- یوسف المسنی نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی کہ وہ فلسطینی شہریوں کے گھروں کو مسمار کرنے سے روکنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں- اقوام متحدہ اسرائیل پر دباؤ ڈالے کہ وہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے – یوسف المسنی نے غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے اور غزہ میں تعمیراتی سامان کی فراہمی کے لیے اقدامات کئے جانے کا بھی مطالبہ کیا –