Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مسلم امہ رمضان المبارک میں القدس کے گرد اکٹھی ہوجائے: او آئی سی

palestine_foundation_pakistan_akmaluddin-ihsan-oglu-secretary-general-of-the-organization-of-islamic-conference-oic1

مسلم دنیا کی سب سے بڑی منظم تنظیم” اسلامی کانفرنس” کے جنرل سیکرٹری اکمل الدین احسان اوگلو نے عالم اسلام پر زور دیا ہے کہ وہ بیت المقدس کی آزادی کے لیے اپنی اپنی جگہ کوششیں تیز کریں، کیونکہ اسرائیل کی طرف سے مسلمانوں کے اس تاریخی مقدس مقام کی شناخت مٹانے کی سازشیں مسلسل جاری ہیں. جن کی روک تھام پوری مسلم امہ کی اجتماعی ذمہ داری ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق پیر کے روز رمضان المبارک کی آمد کے حوالے سے عالم اسلام کے نام اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے او آئی سی کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ فلسطینی عوام کی مدد کے لیے آگے آئیں تاکہ انہیں اسرائیلی مظالم سے نجات دلائی جا سکے. تنظیم کے صدر دفتر جدہ سے جاری ان کے خصوصی پیغام میں کہا گیا ہے” میں مسلم امہ کے ایک ایک فرد سے یہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ ماہ رمضان المبارک میں بیت المقدس سے اپنی ذمہ داریوں کو فراموش نہ کرے. اسرائیل فلسطین میں مسلسل مظالم ڈھا رہا ہے اور ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہو رہا ہے. بیت المقدس کو مسلمانوں کے بجائے یہودی شہر میں تبدیل کرنے کے لیے ہر قسم کے پاپڑ بیلے جا رہے ہیں. القدس کے فلسطینی شہریوں کو حق سکونت سے محروم کیا جا رہا، ان کی املاک غصب کر کے انہیں شہر بدر کیا جا رہا ہے، مکانات مسمار کیے جا رہے ہیں.تاریخی اسلامی مقدس مقامات کو یہودیت میں تبدیل کیا جا رہا ہے اور انہیں تلمودی ناموں سے موسوم کیا جا رہا ہے. ایسے میں عالم اسلام کی ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں. انہوں نے مسلم امہ بالخصوص مسئلہ فلسطین اور القدس کے بارے میں مختلف رائے رکھنے والے مسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنے تمام اختلافات بھلا کرالقدس کے گرد اکٹھے ہو جائیں. او آئی سی کے جنرل سیکرٹری نے پاکستان میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورت حال پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور تمام مسلمان ملکوں پر زور دیا کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین سیلاب کے لیے حکومت پاکستان کی مدد کریں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan