فلسطینی سکالرز لیگ(پی ایس ایل) نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسلمانوں کے قبرستان میں اسرئیلی قابض انتظامیہ کی طرف سے ایک میوزیم بنانے کی منصوبہ بندی کرنے کی کوششوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔پی ایس ایل نے بیان میں کہا گیا ہے کہ میوزیم کا”نام برادشت” رکھنا اس مکارانہ اور عیارانہ حکمت عملی کا ایک حصہ ہے جس کے مطابق اس کے خلاف پھر احتجاج کرنا بھی ناپسندید گی کی نظرسے دیکھا جائیگا۔ پی ایس ایل نے سوال کیا ہے کہ یہ کون سا “برداشت “ہے کہ انسانی مردہ ڈھانچوں پر برداشت نام کا میوزیم کھڑا کیا جارہا ہے۔ فلسطینی سکالرز لیگ نے واضح کیا کہ قابض انتطامیہ اس طرح کے اقدامات کر کے بیت المقدس کی مسلم شناخت کو ختم کرنا چاہتی ہے اور وہ عرب اور مسلم امہ کی پراسرار خاموشی کا فائدہ اٹھا کر ایسے اقدامات اٹھارہی ہے۔ بیت المقدس کے شمال میں واقع شعفاط مہاجر کیمپ پر اسرائیلی فورسز کا حالیہ دھاوا بھی اسی منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔ پی ایس ایل نے فلسطینی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی سرزمیں میں ڈٹ کے رہیں اور ان اسرئیلی کوششوں کو ناکام بنائیں جس کی رو سے وہ یہاں فلسطینیوں کو بھگا کر بیت المقدس کو ایک مکمل یہودی شہر بنانا چاہتا ہے۔ فلسطینی سکالرز لیگ نے عرب اور مسلم امہ اور مسلم حکمرانوں کو خبردار کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کو بچانا صرف فلسطینیوں کے ذمہ نہیں ،ان پربھی انکی حفاظت کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔