بیروت – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) لبنانی وزارت صحت نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ رواں ماہ 2 مارچ سے لے کر اب تک لبنان پر قابض اسرائیل کی جاری وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں شہداء کی مجموعی تعداد 1039 ہو گئی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 2876 تک پہنچ چکی ہے۔
لبنانی محکمہ صحت کے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ یومیہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جاری فضائی حملوں اور سفاکانہ کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 10 شہری شہید اور 90 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں اس تشویشناک امر کی جانب اشارہ کیا گیا ہے کہ قابض اسرائیل کی جانب سے جارحیت کی شدت میں اضافے اور لبنان کے مختلف علاقوں کو مسلسل نشانہ بنائے جانے کے باعث شہداء کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
