صہیونیوں کے مسجد اقصی میں داخل ہونے کے خلاف غزہ میں اسلامی جہادنے احتجاجی ریلی نکالی- اسلامی جہاد کے پولٹ بیورو کے رکن ڈاکٹر محمد ہندی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی جارح تاریخ اور جغرافیہ کو تبدیل نہیں کر سکتے- مسجد اقصی کے لیے اربوں مسلمانوں کے دل دھڑکتے ہیں- فلسطینی مجاہد مسجد اقصی کی حفاظت کے لیے پہنچ گئے ہیں – ڈاکٹر محمد ہندی نے کہاکہ ’’اسرائیل ہمیں خوفزدہ نہیں کر سکتا- فلسطین ہمارا ہے ، ہماری مقدسات کے خلاف ناپاک صہیونی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے- فلسطینی عوام کے اندر جذبہ جہاد اور مزاحمت زندہ ہے- ہم اپنی زمین پر ثابت قدم ہیں – ریلی میں شریک افراد نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور انہوں نے اسرائیل اور امریکہ جھنڈے نذر آتش کئے ‘‘- واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج کی حفاظت میں سینکڑوں انتہا پسندیہودی مسجد اقصی میں داخل ہوئے- جس کے نتیجے میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں- ان جھڑپوں میں صہیونی فوج کی فائرنگ سے 20سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے جبکہ اسرائیلی فوج نے گیارہ افراد کو گرفتار کیا –