Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مسجد اقصی کی حفاظت تمام مسلمانوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے: الشیخ عکرمہ صبری

sheikh-akrama مسجد اقصی کے خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ صہیونی مسجد پر قبضے کے لیے مختلف طریقے اپنا رہے ہیں- مسجد اقصی کی حفاظت تمام مسلمانوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے- صہیونی جماعتیں مسجد اقصی میں داخل ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں- الشیخ عکرمہ صبری نے ایک بیان میں کہاکہ صہیونی جماعتیں یہودی مذہبی عیدوں کے موقع پر مسجد اقصی میں داخل ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں- انتہا پسند یہودیوں کی انہی کارروائیوں کی وجہ سے مسلمانوں کے ساتھ ان کا ہر سال تصادم ہوتا ہے- صہیونی مسجد اقصی پر قبضہ کے خواہاں ہیں- وہ اس کے لئے مختلف طریقے اپنا رہے ہیں- پہلے مرحلے میں وہ مسجد اقصی کو یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان تقسیم کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں- الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ مسجد اقصی کی حفاظت صرف فلسطینی عوام کی ذمہ داری نہیں بلکہ تمام مسلمانوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے- صہیونی جماعتوں نے مسجد اقصی میں داخل ہونے کے لیے صہیونیوں کو جمع ہونے کی اپیل کی ہے- یہود ی عید منانے کیلئے مسجد اقصی میں داخل ہوں گے – یہ تقریبات کل سے شروع ہوں گی – صہیونیوں کی حفاظت کے لئے بیت المقدس اور مسجد اقصی کے گرد تعینات صہیونی فوجی اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan