Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مسجد اقصی کیخلاف جارحیت کے نتیجے میں اسرائیل سے تعلقات خراب ہو سکتے ہیں

ahmad-dawood-oglo ترک وزیر خارجہ احمد داود اوگلو نے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل حکومت کی غاصبانہ کارروائیوں پر کڑی نطر رکھے ہوئے ہیں۔ احمد داود اوگلو نے کہا کہ مسجد اقصی کے محاصرے کے خلاف اسرائیل کو وارننگ پر مبنی خط ارسال کر دیا گیا ہے- انہوں نے اسرائیل قابض پولیس کے فلسطینیوں سے ناروا سلوک پر شدید تنقید کرتے ہوئے بتایا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں ترکی کے قونصل جنرل نے اصل صورتحال معلوم کرنے کیلئے مسجد اقصی کی نگہداشت و حفاظت کے ذمہ دار فلسطینی حکام سے ملاقات کی ہے- انہوں نے صیہونی ریاست سے مسجد اقصی کے احترام کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہودی یہ نہ بھولیں مسجد اقصی نہ صرف دنیا بھر کے مسلمانوں بلکہ مسیحیوں کے بھی دلوں کی دھڑکن ہے- انہوں نے اپنے اس موقف کو دہرایا کہ ترکی کی مشرقی مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصی کو فلسطینی علاقوں کا ناگزیر حصہ تصور کرتا ہے اور مسئلہ فلسطین کے تناظر میں اپنے اصولی موقف پر قائم ہے-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan