مقبوضہ فلسطین میں اسلامی تحریک کے سربراہ الشیخ رائد صلاح نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت انہیں مقبوضہ بیت المقدس اور اسلامی مقدسات کی حفاظت کیلئے جدوجہد سے نہیں روک سکتی- انہوں نے کہا کہ ان کیخلاف اسرائیلی کارروائیاں ایک میڈل ہیں اور وہ اسرائیلی الزامات سے گھبرانے والے نہیں ہے، جس طرح اسرائیلی قبضہ باطل ہے اس طرح اس کے الزامات بھی باطل ہیں- الشیخ رائد صلاح نے امت مسلمہ کو متنبہ کیا کہ اسرائیلی حکومت مسجد اقصی کے گرد باغات لگانا چاہ رہی ہے جنہیں تاریخی تلمودی باغات کا نام دیا جا رہا ہے- الشیخ رائد صلاح نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اسرائیلی کارروائیوں کو روکے تا کہ دنیا کو معلوم ہو سکے بیت المقدس اور مسجد اقصی مسلمانوں کا ہے ، اسرائیل کا نہیں