Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مسجد اقصیٰ کے قریب اسرائیل کی نئی کھدائیاں

al-aqsa-mosque10
فلسطینی ذرائع اطلاعات نےانکشاف کیا ہےکہ اسرائیلی حکام نے بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے قریب نئی کھدائیوں کا سلسلہ شروع کیا ہے، مسجد کی مغرب کی سمت کی جانے والی تازہ کھدائیوں میں ایک پل کی تعمیر اور بجلی کی کیبلیں بچھانے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

فلسطینی خبررساں ادارے “نبا” کے مطابق نئی کھدائیوں سے مسجد اقصیٰ کے گرد کھدائیوں کے نئے سلسلے میں مغرب کی سمت دیوار براق کا احاطہ بھی متاثر ہوا ہے جبکہ کھدائیاں ایک دوسرے سے ملی ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے جاری کھدائیاں ایک وسیع علاقے پر کی جا رہی ہیں۔ نئی کھدائیوں کی تصاویر اور ویڈیو بھی منظر عام پر آ چکی ہیں، جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل کھودی گئی جگہ پرایک پل کی تعمیر کے ساتھ ساتھ زیرزمین بجلی کی کیبلیں بچھانے پر بھی عمل پیرا ہے۔

موقع پر بجلی کی تاروں کے اسٹاک سے ظاہر ہوتا ہے کہ کھدائیاں نہایت غیرمعمولی نوعیت کی ہیں جن میں وسیع تر علاقے میں ان تاروں کو بچھایا جائے گا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے کھدائٓیوں کا سلسلہ ایک ایسے وقت میں بھی جاری رکھا ہوا ہے جبکہ اس سے قبل مراکشی دروازے کے قریب بنائے گئے پل کی وجہ سے اسرائیل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اسرائیل نے اس تنقید کو نظر انداز کرتے ہوئے کھدائیوں کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔

واضح رہے کہ نئی کھدائیوں کا یہ نیا سلسلہ ایک ایسے وقت میں شروع کیا ہے حال ہی میں مسجد اقصیٰ سے 300 میٹر کے فاصلے پر کھدائیوں کے باعث ایک مرکزی شاہرہ کی زمین بھی دھنس گئی ہے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan