مقبوضہ بیت المقدس میں محکمہ اوقاف اسلامی نے جمعے کے روز بتایا کہ مسجد اقصیٰ کے ایک ستون سے پتھروں کے ٹکڑے گر رہے ہیں۔ وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
محکمہ اسلامی اوقاف نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ قابض پولیس سے کہا ہے کہ وہ اسلامی اوقاف کی ایک خصوصی تکنیکی ٹیم کو مسجد اقصیٰ مبارک کی جنوبی دیوار پر ہونے والے واقعات کا جائزہ لینے کی اجازت دے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ قابض پولیس نے تکنیکی ٹیم کو واقعہ کا جائزہ لینے کی اجازت دینے میں تاخیر کی۔
یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حال ہی میں مسجد اقصیٰ کی بنیادوں میں کھدائیوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔ ان کھدائیوں میں دیوار براق اوراموی محلات سے متصل الاقصیٰ کے جنوبی اورمغربی اطراف میں شگا پڑنے اور زمین دھنسنے کی اطلاعات ہیں۔