انتہا پسند یہودی جماعتوں نے آج مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کے ارادے کا اظہار کیا ہے۔ وہ یہودی مذہبی تہوار کے موقع پر مسجد اقصیٰ مذہبی رسومات ادا کریں گے۔
دوسری جانب ”موومنٹ آف ٹیمپل ٹرسٹیز” نامی صہیونی تحریک نے جمعرات کو مسجد اقصیٰ کی طرف جلوس نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ اس مظاہرے کا مقصد مسجد اقصیٰ کو شہید کر کے نام نہاد ھیکل سلیمانی کی تعمیر کا فوری مطالبہ ہے۔
مسجد اقصیٰ کے خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی عوام سے مسجد اقصیٰ کی طرف رخت سفر باندھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہودیوں کو مسجد اقصیٰ کا تقدس پامال کرنے سے روکنے کے لیے فلسطینی عوام مسجد اقصیٰ میں جمع ہوں۔
الشیخ عکرمہ صبری نے مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچنے کی صورت میں حالات کی ذمہ داری اسرائیلی حکومت پر عائد کی ہے۔ انہوں نے صہیونی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صہیونیوں کو مسجد کے احاطے سے دور رکھے۔