مرکز اطلاعات فلسطین
فلسطین کی سرکردہ خاتون رہ نما اور ’القدس موعدنا‘ پارلیمانی بلاک کی نامزد امیدوار وفا جرار نے کہا ہے کہ فجر عظیم میں فلسطینیوں کی قبلہ اول میں حاضری اور مسجد اقصیٰ میں مسلسل آمد ورفت اسرائیلی ریاست کے لیے پیغام ہے کہ فلسطینی قوم اپنے مقدسات اور مسریٰ النبی کریم کے دفاع کے لیے پرعزم ہے اور ہم مسجد اقصیٰ کی زمانی اور مکانی تقسیم کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے فلسطینی قوم سے اپیل کی کہ وہ رمضان المبارک کی 27 ویں شب قبلہ اول میں حاضری کے لیے تیاری کریں اور رخت سفر باندھ لیں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کا قبلہ اول کی طرف سفراسرائیل کے لیے ایک چیلنج ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کی آمد پر پابندیاں عاید کررہا ہے۔
جرار کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ریاست مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کی تعداد کم کرنے کے لیے سیکیورٹی اداروں کے منتیں کررہی ہے۔