Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

مسجد اقصیٰ میں تاریخی نمازِ جمعہ، 70 ہزار فلسطینیوں کی شرکت

مقبوضہ بیت المقدس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مقبوضہ بیت المقدس کی قدیم بستی کی جانب آنے والے نمازیوں پر قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے عائد کردہ سخت ترین پابندیوں اور رکاوٹوں کے باوجود جمعہ کے روز دسیوں ہزار فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ اور اس کے صحنوں میں نمازِ جمعہ ادا کی۔

القدس کے مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شہرِ القدس اور مقبوضہ اندرونی علاقوں سے آنے والے تقریباً 70 ہزار نمازیوں نے مسجد اقصیٰ میں نمازِ جمعہ ادا کی۔

قابض افواج نے صبح سویرے ہی القدس شہر کے گرد و نواح میں قائم فوجی ہٹ دھرمی پر مبنی چوکیوں کے ذریعے نمازیوں کی مسجد تک رسائی پر سخت پابندیاں عائد کر دی تھیں، جبکہ قدیم بستی کے گرد اور مسجد کے دروازوں پر لوہے کی رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی تھیں۔

نمازیوں کے صحنِ مسجد میں داخلے کے دوران ایک مسلح آباد کار کو وہاں گھومتے ہوئے دیکھا گیا، جسے نمازیوں کے خلاف ایک اشتعال انگیز قدم قرار دیا گیا ہے۔

قابض اسرائیل ایک منظم مذہبی امتیازی سلوک کی پالیسی کے تحت فلسطینیوں کے داخلے پر تنگی کر رہا ہے جبکہ دوسری جانب آباد کاروں کے لیے مسجد اقصیٰ کے دروازے کھولے جا رہے ہیں۔

القدس میں مسجد اقصیٰ اور اسلامی مقدسات کے تحفظ اور شہر کی عرب و اسلامی شناخت مٹانے کی روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی کوششوں اور حملوں کو روکنے کے لیے فوری تحرک کی اپیلیں مسلسل جاری ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan