Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مسجد اقصیٰ میں اعتکاف پر اسرائیلی پابندیاں مسترد کرتے ہیں: صبری

مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب اور فلسطین کے ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ محکمہ اسلامی اوقاف نے اسرائیل کی طرف سے ماہ صیام کے دوران مسجد اقصیٰ میں اعتکاف پر پابندی اور اسے آخری عشرے تک محدود کرنے کی شرائط مسترد کردی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم مسجد اقصیٰ میں آج ہی سےاعتکاف شروع کرنے پر غور کررہے ہیں۔

میڈیا کو جاری بیان میں الشیخ صبری نے کہا کہ مسجد اقصیٰ سے متعلق علما کے ساتھ اعتکاف ابھی سے شروع کرنے کے بارے میں مشاورت جاری ہے۔

الشیخ صبری نے کہا کہ مسجد اقصیٰ اس وقت سازشوں میں گھر چکی ہے اور صہیونی ریاست یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پر دھاووں کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کررہی ہے۔ فلسطینیوں  کو اسرائیلی ریاست کی سازشوں کا ہرسطح پر مقابلہ کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی پولیس نے ہفتے کے روز فلسطینی نمازیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلے سے روک دیا تھا اور کہا تھا کہ فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں اعتکاف کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan