Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی جرائم کی لبنان اور بولیویا کی مذمت

منگل  کو بولیویا کی وزارت خارجہ نے مغربی کنارے، خاص طور پر مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔ خیال رہے کہ حالیہ عرصے کے دوران رمضان کے مقدس مہینے میں اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ سے سینکڑوں فلسطینیوں کو گرفتار کیاگیا ہے جب کہ اسرائیلی فوج کے تشدد سے درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے۔

ایک متعلقہ تناظر میں حکمران جماعت کے سربراہ بولیویا کے سابق صدر ایوو مورالس نے مغربی کنارے بالخصوص مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف قابض فوج کے جرائم کی مذمت کی۔

ٹوئٹر پر اپنے آفیشل پیج پر ایک ٹویٹ میں مورالس نے عالمی برادری اور دنیا میں انصاف اور امن کے تمام محافظوں سے اپیل کی کہ وہ 1967 کی سرحدوں پر فلسطینی آزاد ریاست کے قیام کی امیدوں کو پورا کرنے کے لیے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہوں۔ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں فلسطینیوں کو آزاد ریاست کی تشکیل کا حق دیا جائے۔

ادھر لبنان کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی فوج کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کی جارحیت کو کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا استعمال بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan