مقبوضہ بیت المقدس ۔ مرکزاطلاعات فلسطین+-
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے مسجد اقصیٰ میں عشا کی نماز کے لیے اذان دینے پر اسرائیلی پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے مذہبی آزادی پر براہ راست حملہ قرار دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق منگل کے مطابق منگل کی شام کو اسرائیلی حکام نے مسجد اقصیٰ میں عشا کی اذان دینے سے روک دیا تھا۔ حماس نے مسجد اقصیٰ میں اذان کی ادائی پراسرائیلی کی مذمت کرتے ہوئے اس اشتعال انگیزی کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل پر عاید کی ہے۔
بدھ کے روز حماس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اذان پرپابندی کا اقدام مذہبی اشتعال انگیزی اور فلسطینیوں کی مذہبی آزادی پر براہ راست حملہ ہے۔ یہ حملہ نہ صرف فلسطینی قوم بلکہ پوری مسلم امہ کے مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کی مکروہ کوشش ہے۔
حماس نے مسجد اقصیٰ پراسرائیلی دھاووں اور اذان پرپابندی کو اسرائیل کی کھلی مداخلت قرار دیتے ہوئے اس کے تمام خطرناک نتائج کی ذمہ داری اسرائیلی حکومت پر عاید کی ہے۔