Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مسجد اقصیٰ سے اظہار یکجہتی کیلیے یمن میں ریلیاں

palestine_foundation_pakistan_sheikh-abdelmajid-al-zandani-a-very-noted-yemeni-scholar یمن کے مختلف علاقو ں میں مسجد اقصیٰ اور مقبوضہ فلسطین کی دیگر اسلامی مقدسات سے اظہار یکجہتی کیلیے ریلیاں نکالی گئیں اور جلسے کیے گئے۔ یمن کے دارالحکومت میں ”عوامی کمیٹی برائے تعاون فلسطین” نے” السبعین ”گراؤنڈ میں جلسہ کا اہتمام کیا۔ جلسے کے شرکاء نے عر ب حکمرانوں سے جہاد کا دروازہ کھولنے کا مطالبہ کیا کیونکہ فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ جہاد ہے۔ عوامی کمیٹی کے سربراہ الشیخ صادق بن عبداللہ حسین احمر نے کہا کہ جہاد صرف ہتھیار اٹھانا ہی نہیں بلکہ مادی اور اخلاقی مدد بھی جہاد ہے۔ انہوں نے لیبیامیں منعقد ہونے والی عرب سربراہی کانفرنس سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس اور مقبوضہ فلسطین کو شرمندہ نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اہالیان مقبوضہ بیت المقدس کو آدمیوں کی ضرورت نہیں ہے وہ باسٹھ برس سے قابض اسرائیل کا بڑی ثابت قدمی سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہیں اخلاقی مدد اور فوری مالی مدد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہر مسلمان ماہانہ ایک ڈالر فلسطینیوں کی مدد کرے تو ان کے لیے ایک ار ب ساٹھ کروڑ ڈالرماہانہ اکٹھے ہو سکتے ہیں۔ اس موقع پر الشیخ عبدالمجید زندانی نے یمنی حکومت سے فلسطینی عوام کی مدد کا مطالبہ کیا۔ جلسے میں عوامی کمیٹی کی جانب سے قرار داد پاس کی گئی۔ قرارداد میں عرب ممالک سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اسلامی مقدسات کی حفاظت کیلئے عملی اقدامات کریں۔ صنعاء کی طرح دوسرے شہروں میں بھی مسجد اقصیٰ سے اظہاریکجہتی کیلئے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی ، جبکہ خطباء نے جمعہ کی تقریروں میں مسجد اقصیٰ کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اسے لاحق خطرات سے مسلمانوں کو آگا ہ کیا

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan