مقبوضہ بیت المقدس ۔ مرکزاطلاعات فلسطین
۔ دوسری طرف فلسطینیوں کی مذہبی قوتوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عید کے ایام میں مسجد اقصیٰ اور تاریخی مسجد ابراہیمی کو آباد رکھیں تاکہ ان مقامات پر یہودی آباد کاروں کے دھاووں کو روکا جا سکے۔
مسجد اقصیٰ اور مسجد ابراہیمی میں نمازعید کی ادائی اور دیگر نمازوں کی ادائی کی اپیلوں میں فلسطینیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان دونوں مساجد میں اعتکاف کریں۔ جمعہ کے بعد عید کے تمام ایام میں فلسطینیوں سے اپیل کی گئی کہ وہ قبلہ اول کو آباد رکھیں۔
ادھر ان اپیلوں پرکل جمعہ کے روز ہزاروں فلسطینیوں نے مسجد ابراہیمی اور مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی نماز ادا کی۔ آج ہفتے کو لاکھوں مسلمان مسجد اقصیٰ اور مسجد ابراہیمی میں عید کی نمازیں ادا کریں گے۔