( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی شرپسند عناصر ایک عرصے سے مسجداقصٰی سمیت مسلمانوں کے مذہبی مقدسات کی بے حرمتی کر تے چلے آرہے ہیں اور یہاں مسلم امہ یوں خاموشی کی چادر تانے سو رہی ہے کہ قبلہ اول کا تحفظ اور مقدسات کی حرمت کو پامالی سے بچانے کا فرض صرف اور صرف فلسطین میں مقیم مسلمانوں پر واجب ہے۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں گذشتہ روز سینکڑوں کی تعداد میں صہیونی آبادکاروں نے اسرائیلی فوج اور پولیس کی سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
صہیونی شرپسندوں نے قبلہ اول میں جوتوں سمیت داخل ہوکر مسجد کے تقدس کو پامال کیا اور مسلمان منازیوں کو اشتعال انگیز نعروں کے ذریعے تصادم کے لیے مجبور کیا، دوسری جانب صہیونی فوج اور پولیس کے اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے ۔
اس موقع پر انتہا پسند مذہبی لیڈر یہودا گلیک بھی موجود تھا اور اس نے صہیونی آباد کاروں کو قبلہ اول پر دھاوے جاری رکھنے کی ترغیب دی۔
صہیونی حکام کی مکمل اجازت کے باعث صہیونی شر پسند عناصر ایک عرصے سے مسجداقصٰی سمیت مسلمانوں کے مذہبی مقدسات کی بے حرمتی کر تے چلے آرہے ہیں اور یہاں مسلم امہ یوں خاموشی کی چادر تانے سو رہی ہے کہ قبلہ اول کا تحفظ اور مقدسات کی حرمت کو پامالی سے بچانے کا فرض صرف اور صرف فلسطین میں مقیم مسلمانوں پر واجب ہے۔