( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ مسجد الاقصیٰ پر ہونے والے حملے کے خلاف دنیا کو سخت ایکشن لینا ہوگا، پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ قبلہ اول پر صہیونی حملے کی شدید مذمت کر تے ہیں اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصٰی پر ہونے والے حملے کے خلاف سخت ایکشن لے۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں اور مذہبی مقامات پر اسرائیلی حملے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں جو عالمی قوانین کے خلاف جنگ کے مترادف قرار دیے جانے چاہیے تاکہ اسرائیل نہتے اور مظلوم فلسطینیوں پر یوں کھلم کھلا مظالم بند کرے۔
زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا ہے کہ مسجد الاقصیٰ پر ہونے والے حملے کے خلاف دنیا کو سخت ایکشن لینا ہوگا، پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔