( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج کی جانب سے 59 سالہ عایدہ الصیداوی کومسجد اقصیٰ کے باب المجلس سے گرفتاری کے بعد بدنام زمانہ حراستی مرکز مسکوبیہ منتقل کیا گیا جہاں تاحال وہ پابند سلاسل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی فوج نے القدس کی ایک سرکردہ فلسطینی خاتون سماجی کارکن عایدہ الصیداوی کواس وقت حراست میں لے لیا جب وہ جمعہ کی عبادت میں اجتماع میں شرکت کے لیے مسجد میں داخل ہوئیں ۔
صہیونی فوج کی جانب سے 59 سالہ عایدہ الصیداوی کومسجد اقصیٰ کے باب المجلس سے گرفتاری کے بعد بدنام زمانہ حراستی مرکز مسکوبیہ منتقل کیا گیا جہاں تاحال وہ پابند سلاسل ہیں اورصہیونی پولیس حکام دانستہ طورپر ان کی مدت حراست میں مسلسل توسیع کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ فلسطین کی آزادی کے لیے متحرک رہنے کے جرم میں عایدہ الصیداوی کو قابض فوج ماضی میں بھی متعدد بارمسجد اقصیٰ سے بے دخل کر تی رہی ہے اور اب بھی مسجد اقصیٰ میں عبادت کی آڑ میں انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔