Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مساجد کی حفاظت کے لیے مجاہدین کو جیلوں سے رہا کیا جائے: فلسطینی اراکین پارلیمان

palestine_foundation_pakistan_palestinian-mps9

فلسطینی مجلس قانون ساز کے اراکین نے کہا ہے کہ صدر محمود عباس اور مغربی کنارے میں سلام فیاض کی سربراہی میں قائم حکومت قرآن کریم اور مساجد کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے. فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے فلسطین میں یہودیوں کے ہاتھوں قرآن کریم اور مساجد کی مسلسل بے حرمتی پر خاموشی نہایت افسوسناک ہے.
مرکز اطلاعات فلسطین کےمطابق فلسطینی مجلس قانون سازمیں مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے اراکین پارلیمان نے بیت لحم میں یہودی آبادکاروں کے ہاتھوں جامع مسجد “الانبیاء” کی شہادت کے بعدالفجار کا دورہ کیا. اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی اراکین پارلیمان نے کہا کہ فتح اتھارٹی مغربی کنارے میں مساجد اور قرآن پاک کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے.
ان کا کہنا تھا کہ مساجد کا تحفظ صرف مذہبی جماعتوں سے وابستہ مجاھدین ہی کر سکتے ہیں ،لیکن فلسطینی اتھارٹی نے انہیں بھی گرفتار کر کے جیلوں میں ڈال رکھا ہے،جس سے یہودیوں کو مساجد اور قرآن پر حملوں کا موقع ملتا ہے.
فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن خالد طافش، انور زبون اور محمود الخطیب کا کہنا تھا کہ بیت لحم میں یہودیوں کے ہاتھوں مسجد کی شہادت ایک ایسے وقت میں ہوئی جبکہ واقعے کے روز قبل اسرائیلی آرمی چیف جنرل گابی اشکنزئی عباس ملیشیا کی دعوت پراس کے علاقے کا دورہ کر کے گئے تھے.
انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی مذاکرات اور فلسطینی مزاحمت کاروں کی گرفتاریوں کےذریعے قابض صہیونی دشمن کی مفت میں خدمت بجا لا رہی ہے. مساجد اور قرآن پاک کا تحفظ کرنے والوں کو پابند سلاسل رکھا ہے. فلسطینی حکومت تمام مجاہدین کو فوری رہا کرے تاکہ مساجد کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan