Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

مسئلہ کشمیر کا واحد حل مزاحمت کا راستہ ہے، صابر ابو مریم

sabir-abu-maryam

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات اور اقوام متحدہ کی قرار داروں میں نہین بلکہ کشمیریوں کی مزاحمت کے راستے میں پنہاں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں ہیومن رائٹس نیٹ ورک کی جانب سے انسانی حقوق کی تنظیموں کے ایک سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔ سیمینار کا انعقاد کراچی میں ایکسپو سینٹر میں جاری تین روزہ فینٹا گالا فیملی فیسٹیول کے دوران اتوار ستائیس اکتوبر کو کیا گیا تھا۔

سیمینار کی صدارت جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کی جبکہ اس موقع پر انسانی حقوق کی تنظیموں سے وابستہ متعدد سرکردہ رہنما اور سماجی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک تھی۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ عالمی نام نہاد قوتیں فلسطین، کشمیر، برما ، یمن ، عراق، افغانستان سمیت ہر اس مقام پر انسانی حقوق کی پائمالی کو پائمالی تصور نہیں کرتی جہاں ان کی استعماری حکومتوں کے مفادات نہ ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانوی استعمار نے عالم اسلام کے قلب پر دو گہرے زخم چھوڑے ہیں جن میں سے ایک فلسطین پر صہیونیوں کی ناجائز اور جعلی ریاست اسرائیل کا قیام ہے اور دوسرا مقبوضہ کشمیر کو بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے مسائل عالم اسلام کے بنیادی ترین مسائل ہیں۔ انہوں نے کشمیر میں مسلسل چوراسی دنوں سے جاری بھارتی کرفیو اور مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حکومتوں پر بھی کڑی تنقید کی کہ کسی بھی حکومت نے کشمیر کے مسئلہ کو سنجیدگی سے حل کرنے کی کوشش نہیں کی۔

صابر ابو مریم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان نے دہشتگردی کا بازار گرم کر رکھا ہے اور اقوام متحدہ سامراجی طاقتوں کی آلہ کار بنی ہوئی ہے تاہم مسئلہ کشمیر کا صرف ایک ہی حل واضح ہے اور وہ مزاحمت کا راستہ ہے۔ انہوں نے فلسطین اور کشمیر کے عوام کی مزاحمتی تحریکوں کی بھرپور حمایت کی اور کہا کہ عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطین و کشمیر میں چلنے والی تحریک مزاحمت کی حمایت کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے حالات تیزی سے بدل رہے ہیں اور ظلم کی طاقتیں سر نگوں ہو کر زوال کی طرف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آزادی کے متوالے چاہے وہ فلسطین میں ہوں یا کشمیر میں اور اسی طرح ان کے حامی حریت پسند دنیا میں جہاں کہیں بھی ہوں ضرور ضرور فلسطین و کشمیر کی آزادی کا مشاہدہ کریں گے اور وہ وقت اب زیادہ دور نہیں ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan